تیراندازی عالمی کپ مرحلہ دو میں بھارت نے آج شنگھائی میں تین تمغے جیتے ہیں۔ مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم میں ابھیشیک ورما، Ojas Deotale اور رِشبھ یادو کی ٹیم نے میکسیکو کی ٹیم کو فائنل میں ہراکر سونے کا تمغہ جیتا ہے اور خواتین کے کمپاؤنڈ مقابلے میں جیوتی سُریکھا وینم، Madhura Dhamangaonkar اور Chikitha Taniparthi نے میکسیکو کی ٹیم سے فائنل میں ہار کر چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ بھارت نے مکسڈ ٹیم مقابلے میں بھی کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔
Site Admin | May 10, 2025 2:58 PM
تیراندازی عالمی کپ مرحلہ دو میں بھارت نے آج شنگھائی میں تین تمغے جیتے ہیں۔
