تیراندازی عالمی کپ مرحلہ دو میں بھارتی کی دیپیکا کماری خواتین کے اور پارتھ پرشانت سالونکے مردوں کے انفرادی Recurve سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ وہیں بھارت کی کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم نے کل شنگھائی میں کانسے کے تمغے کے مقابلے میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
بھارت آج بھی سونے کے تمغوں کے لیے دو میچ کھیلے گا۔ مدھورا، جیوتی سریکھا وینّم اور چکیتا تنی پارتھی پر مشتمل بھارت کی خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم، فائنل میں میکسیکو کا سامنا کرے گی۔ وہیں ابھیشیک ورما، ریشبھ یادو اور اوجَس پروین دیوتالے پر مشتمل مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم، میکسیکو کے خلاف کھیلے گی۔×