ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 10, 2025 9:47 PM

printer

تھائی لینڈ میں پیرا تیر اندازی ایشیا کپ میں بھارت چھ سونے کے تمغے حاصل کرکے تمغوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہے

تھائی لینڈ میں پیرا تیر اندازی ایشیا کپ مقابلے میں بھارت چھ سونے، تین چاندی اور تین کانسے کے تمغوں سمیت کل 12 تمغے جیت کر مجموعی فہرست میں اوّل مقام حاصل کرکے اپنی مہم ختم کردی ہے۔ مقابلے کے آخری دن بھارت نے دو سونے کے تمغوں سمیت کل چھ تمغے حاصل کئے۔ ایک تمغہ خواتین کمپاؤنڈ اوپن مقابلے میں سریتا نے اور دوسرا مردوں کے کمپاؤنڈ زمرے میں شیام سندر سوامی نے حاصل کیا۔ راکیش کمار نے اس مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ بعد میں دن میں پوجا نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ موجودہ پیرالمپک چمپئن ہروندر سنگھ نے مردوں کے Recurve اوپن میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ جبکہ مردوں کے W1 زمرے میں بھارت کے عادل محمد نذیر انصاری نے کانسے کا تمغہ جیتا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں