تمل ناڈو اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں مرکزی سرکار پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مجوزہ وقف ترمیمی بل کو واپس لے۔ اسمبلی میں متعلقہ بل پیش کرتے ہوئے، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اِسٹالن نے کہا کہ مرکز کا وقف بل آئین میں درج بنیادی حقوق کے منافی ہے اور وقف بورڈ کے اختیارات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
جناب ایم کے اِسٹالن کی پیش کردہ تحریک میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی منتخبہ سرکار کو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنا چاہیئے اور انہیں کبھی بھی خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیئے۔ بڑی اپوزیشن آل انڈیا اَنّا DMK اور PMK پارٹیوں کی حمایت سے مذکورہ بل کو اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔ BJP کے ارکان نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔
بعد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، BJP کی مہیلا مورچہ کی قومی صدر اور BJP کی ممبرِ اسمبلی Vanati Srinivasan نے کہا کہ مرکزی سرکار کو وقف ایکٹ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔x