ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 8, 2025 9:58 PM

printer

تمل ناڈو میں وزیر داخلہ اور BJP کے سینئر رہنما امت شاہ نے آج DMK سرکار کی نکتہ چینی کی ہے کہ وہ عوام مخالف پالیسیوں میں ملوث ہو رہی ہے

تمل ناڈو میں وزیر داخلہ اور BJP کے سینئر رہنما امت شاہ نے آج DMK سرکار کی نکتہ چینی کی ہے کہ وہ عوام مخالف پالیسیوں میں ملوث ہو رہی ہے۔ مدورائی میں ایک پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے DMK پر 39 ہزار 775 کروڑ روپئے کی مالیت کی TASMAC بدعنوانی کا الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ DMK سرکار میں نظم وضبط موجود نہیں ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں مودی سرکار نے، تمل ناڈو کو چھ لاکھ 80 ہزار کروڑ روپئے دیئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ تمل ناڈو کیلئے اگلے سال ریاستی اسمبلی انتخابات، پارٹی کیلئے بہت ضروری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 2026 میں ریاستی اسمبلی انتخابات میں NDA کی اتحادی پارٹیوں کی جیت ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ تمل ناڈو اور مغربی بنگال ایسی ریاستیں ہیں جہاں BJP حکمرانی کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے آپریشن سندور کے ذریعے پہلگام میں مجرمانہ سازش تیار کرنے والوں کو سبق سکھایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں