تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج کہا ہے کہ روایتی اقدار کا تحفظ کرتے ہوئے، قومی تعلیمی پالیسی 2020 ملک میں مستقبل کی تعلیم کیلئے بہت اہم ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا نیٹ ورک کے تعلیم سے متعلق کنکلیو میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ قومی تعلیمی پالیسی ایک نظریہ ساز فریم ورک کے طور پر ابھری ہے، جس نے بھارت میں سیکھنے کے مستقبل کو ایک نئی شکل دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے، بنیادی ڈھانچے، جدید کاری اور شمولیت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے، تعلیمی شعبے میں قابلِ ذکر پیشرفت کی ہے۔
Site Admin | May 27, 2025 3:48 PM
تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج کہا ہے کہ روایتی اقدار کا تحفظ کرتے ہوئے، قومی تعلیمی پالیسی دو ہزار بیس ملک میں مستقبل کی تعلیم کیلئے بہت اہم ہے۔
