ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 26, 2025 2:40 PM

printer

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ اس تعلیمی سال تک 15 غیر ملکی یونیورسٹیاں بھارت میں اپنے کیمپس قائم کرلیں گی

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ اس تعلیمی سال تک تقریباً 15 غیر ملکی یونیورسٹیاں بھارت میں اپنا کیمپس قائم کرلیں گی۔ انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں سرکار نے غیر ملکی یونیورسٹیوں کو اجازت دے دی ہے۔ جناب پردھان نے آج نئی دلی میں برطانیہ کی Liverpool یونیورسٹی کو متعلقہ مراسلہ سونپے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اِس بات کو اجاگر کیا۔ انھوں نے ساجھیداری کو عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک بھروسے مند ساجھیدار کے طور پر بھارت کے اُبھرنے کا اظہار اور اس کا اعادہ قرار دیا۔ جناب دھرمیندر پردھان نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ Liverpool یونیورسٹی اگلے سال سے کام کرنے لگے گی۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ آسٹریلیا کی دو یونیورسٹیوں نے گجرات میں اپنے اپنے تعلیمی سیشن شروع کردئیے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں