تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے فیصلے سے NDA حکومت کے سماجی انصاف کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ آج نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ یہ فیصلہ اچانک نہیں کیا گیا ہے، بلکہ اس سے حکومت کے ہر پہلو پر غور وخوض کرنے کے طریقہ کار کا اظہار ہوتا ہے۔
جناب پردھان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سماجی انصاف کے BJP کے عزم کیلئے اسے کانگریس سے کسی سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔×