کامرس کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ ایک دوسرے کے بازروں کی ترجیحی بنیاد پر رسائی فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مجوزہ دو طرفہ تجارتی سمجھوتے پر مل کر کام کررہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فولاد پر دوگنا اور ایلومنیم پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے سبھی دوطرفہ معاملات کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔ جناب گوئل، پیرس کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ اُن کے ہمراہ فرانسیسی رہنما اور صنعتی نمائندے تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔فروری میں امریکی صدر اور وزیراعظم نریندر مودی نے دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند، کثیر شعبہ جاتی دو طرفہ تجارتی معاہدے BTA پر ستمبر- اکتوبر 2025 تک بات چیت سے متعلق منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ مذاکرات دو طرفہ تجارت میں دو گنا سے زیادہ اضافہ کرتے ہوئے سال 2030 تک 191 اَرب ڈالر سے بڑھا کر 500 اَرب ڈالر تک لے جانے کے مقصد سے ہورہے ہیں۔
Site Admin | June 3, 2025 9:42 AM
تجارت کے وزیر پیوش گوئل نے کہاہے کہ بھارت اور امریکہ ایک دوسرے کے کاروبار کو ترجیحی مارکٹ تک رسائی دینے کے خواہشمند ہیں
