BJP کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی نکتہ چینی کی ہے۔ کانگریس رہنما نے پہلگام حملے کے بعد جوابی کارروائی کے طور پر کیے گئے آپریشن سندور کی اہمیت کو مبینہ طور پر کم کرکے پیش کیا تھا۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب نڈا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کئے گئے ان کے تبصرے کو بدقسمتی اور اسے مسلح افواج اور 140 کروڑ بھارتیوں کیلئے شدید توہین قرار دیا۔
جناب نڈا نے آپریشن سندور کو بھارتی مسلح افواج کی بہادری، ہمّت اور جرأت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کا اعلان حکومت یا کسی BJP ترجمان کی جانب سے نہیں کیا گیا تھا بلکہ اِس کا اعلان مسلح افواج نے کیا تھا۔ x