ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 30, 2025 9:50 PM

printer

بی جے پی کی قیادت والی دلّی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سے آج اپنے 100 دن پورے کرلئے ہیں

بی جے پی کی قیادت والی دلّی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سے آج اپنے 100 دن پورے کرلئے ہیں۔ دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کابینی وزراء کے ساتھ آج ایک 22 صفحے کی ورک بُک جاری کی جس کا عنوان تھا ’’کام کرنے والی سرکار- 100 دن سیوا کے‘‘۔ یہ ورک بُک یمنا کے احیاء، آیوشمان بھارت کے نفاذ، Vay Vandana یوجنا، ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی میں اضافہ کرنا اور ای-بس کی خریداری سمیت دلّی سرکار کے ذریعے کئے گئے مختلف اقدامات اور پروجیکٹوں کو اجاگر کرتی ہے۔ قومی راجدھانی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ کوئی رپورٹ کارڈ نہیں بلکہ ایک ورک بُک ہے۔ حکومت کے ذریعے کئے جانے والے تمام کام اِس میں شامل کئے جاتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سرکار اِن 100 دنوں کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں