بی جے پی نے آج کانگریس کے سینئر پارٹی لیڈر راہل گاندھی اور تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی، آپریشن سندور کے بارے میں رائے زنی کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس پر نکتہ چینی کی ہے۔
نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارٹی ترجمان سمبت پاترا نے کانگریس رہنماؤں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اِس آپریشن کے بارے میں رائے زنی کرکے، مسلح فوجوں کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ انہوں نے کانگریس رہنما جے رام رمیش کی اِس مبینہ رائے زنی کو، کہ بھارتی ارکانِ پارلیمنٹ گھوم پھر رہے ہیں اور دہشت گرد بھی گھوم پھر رہے ہیں، ایک غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کثیر جماعتی پارلیمانی وفود کسی سیاحتی دورے پر نہیں ہیں، بلکہ وہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کے موقف کو بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے کے ایک سنجیدہ مشن پر ہیں۔
جناب پاترا نے کہاکہ کانگریس پارٹی میں اندرونی طور پر نفاق ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پارٹی میں ایک فریق، بقول اُن کے، پاکستان کے بیانیے سے وابستہ ہے جبکہ وہ لوگ جو بھارت کے موقف سے متفق ہیں خود کو، پاکستان کے بیانیے سے وابستہ نہیں کرپارہے، کیونکہ وہ، جناب گاندھی کی قیادت کی وجہ سے، ایسا کرنے سے رُکے ہوئے ہیں۔
Site Admin | May 30, 2025 3:09 PM
بی جے پی نے آج کانگریس کے سینئر پارٹی لیڈر راہل گاندھی اور تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی، آپریشن سندور کے بارے میں رائے زنی کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس پر نکتہ چینی کی ہے
