مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر امت شاہ نے آج کہا ہے کہ بی جے پی 2026 تمل ناڈو اسمبلی انتخابات ایک اتحاد کے حصے کے طور پر لڑے گی جِس کی قیادت آل انڈیا انّا Dravida Munnetra Kazhagam (AIADMK)کرے گی۔
چنئی میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی سرکار نے تمل بولنے والے امیدواروں کو UPSC سِول سروسز کا امتحان تمل میں لکھنے کے لائق بنایا ہے جِس سے علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے مرکز کے عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔
اُنہوں نے حکمراں Dravida Munnetra Kazhagam (DMK) سرکار پر الزام لگایا کہ وہ طلباء کو تمل زبان میں میڈیسن اور انجینئرنگ کی پڑھائی کرنے سے روک رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وہ تین زبان کی پالیسی پر دوہرا معیار اپنا رہی ہے۔ جناب شاہ نے DMK اور کانگریس دونوں کی یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کی کہ یہ پارٹیاں عوام کی ضرورتوں سے بے خبر تھیں اور اپنے اپنے سیاسی ایجنڈوں پر توجہ مرکوز کی ہوئی تھیں۔