بیڈمنٹن میں بھارت کے ستوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی پر مشتمل مردوں کی سرکردہ ڈبلز جوڑی نے سنگاپور اوپن سپُر 750 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں آج جیت کے ساتھ واپسی کی۔ بھارتی جوڑی نے 32 کے راؤنڈ میں محض 40 منٹ میں ملیشیا کے Choong Hon Jian اور محمد Haikal کو اکیس-سولہ اور اکیس-تیرہ سے شکست دی۔ 41 ویں درجہ بندی کی حامل ملیشیائی جوڑی کے خلاف یہ ستوک اور چراغ کی دوسری جیت ہے۔ عالمی درجہ بندی میں فی الحال بھارتی جوڑی 27 ویں نمبر پر ہے۔
مردوں کے سنگلز میں لکشیہ سین کیلئے مایوس کن موقع رہا، جب اُنہیں اپنے شروعاتی راؤنڈ کے مقابلے کے درمیان میں ہی ریٹائر ہونا پڑا۔
مکسڈ ڈبلز میں بھارت کے روہن کپور اور رُتھ ویکا شیوانی Gadde، پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ مکسڈ ڈبلز کی بھارتی جوڑی نے Chen Zhi Yi اور فرانسیسکا کاربیٹ کی امریکی جوڑی کو 35 منٹ طویل مقابلے میں اکیس-سولہ اور اکیس-اُنیس سے ہرا دیا۔ x
Site Admin | May 28, 2025 10:02 PM
بیڈمنٹن میں بھارت کے ستوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی پر مشتمل مردوں کی سرکردہ ڈبلز جوڑی نے سنگاپور اوپن سپُر 750 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں آج جیت کے ساتھ واپسی کی۔
