بیڈمنٹن میں آج سنگاپور اوپن کے دوسرے دن پہلے راؤنڈ کے میچ کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی کھلاڑی لکشیہ سین کا مقابلہ تائیوان کے Lin Chun-Yi سے ہوگا۔ جبکہ خواتین سنگلز میں بھارتی کھلاڑی آکرشی کشیپ، اُنّنتی ہوڈا اور انوپما اپادھیائے اپنے اپنے راؤنڈ کے میچ کھیلیں گے۔
مردوں کے ڈبلز میں چراغ شیٹی اور ستوک سائیراج رنکی ریڈی کی جوڑی کا مقابلہ ملیشیا کے Choong Hon Jian اور محمد ہیکل کی جوڑی سے ہوگا۔
خواتین کے ڈبلز میں بھارتی کھلاڑی Treesa Jolly اور گائتری گوپی چند کی جوڑی اور تائیوان کی Chin-Tun Yang اور Ching Hui Chang کے بیچ میچ ہوگا۔
بھارت کی مایہ ناز کھلاڑی پی وی سندھو اور ایس ایس Prannoy سنگاپور اوپن کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ سنگاپور میں ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں خواتین سنگلز میں آج سندھو نے کناڈا کی Wen Yu Zhang کو اکیس-چودہ، اکیس-نو سے ہرایا۔ تاہم Malvika Bansod کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انھیں تھائی لینڈ کی Supanida Katethong نے اکیس-چودہ، اٹھارہ-اکیس اور گیارہ-اکیس سے ہرایا۔ مردوں کے سنگلز میں، پہلے راؤنڈ میں Prannoy نے ہالینڈ کے کھلاڑی Rasmus Gemke کو اُنیس-اکیس، اکیس-سولہ اور اکیس-چودہ سے ہرایا۔x