بین الاقوامی خلائی سینٹر کیلئے اسپیس ایکس کا Axiom-4 مشن، جس میں بھارتی خلاء باز شُبھانشو شُکلا شامل ہیں، خراب موسم کی صورتحال کی وجہ سے بدھ تک ملتوی ہوگیا ہے۔ بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم اِسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ اس مشن کا لانچ اب بدھ کے روز بھارت کے معیاری وقت شام پانچ بجکر 30 منٹ کیلئے طے کیا گیا ہے۔ Axiom اسپیس، ناسا، اسپیس ایکس اور اِسرو کا یہ مشترکہ مشن، بین الاقوامی خلائی سینٹر تک چار خلاء بازوں کو لے کر جائے گا جو اسپیس ایکس Falcon 9 راکٹ میں سفر کریں گے۔ اس مشن کے ساتھ ہی بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن شُبھانشو شُکلا، خلائی مرکز جانے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ شُبھانشو نے، بھارت کے گگن یان انسانی خلائی پرواز پروگرام کے حصے کے طور پر، روس اور امریکہ میں تربیت حاصل کی ہے۔ وہ 14 دن کے قیام کے دوران، بائیولوجی، مادّی سائنس اور بھارتی خلائی ٹیک میں مائیکرو کشش ثقل کے تجربات کریں گے۔
Site Admin | June 9, 2025 9:48 PM
بین الاقوامی خلائی سینٹر کیلئےAxiom-4 کا مشن، جس میں بھارتی خلاء باز شُبھانشو شُکلا شامل ہیں، خراب موسم کی وجہ سے بدھ تک ملتوی ہوگیا ہے
