بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، آج پٹنہ میٹرو ریل خدمات کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ پٹنہ میٹرو کَل سے عوام کے لیے شروع ہوجائے گی۔ اِس راستے پر یہ میٹرو-ریل خدمات صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب رہیں گی۔ پٹنہ میٹرو-ریل کے زمین سے اوپر بنے، 3 اعشاریہ چھ کلو میٹر طویل میٹرو کوریڈور کو ترجیحی کوریڈور قرار دیا گیا ہے۔ اِس مرحلے میں میٹرو، اِنٹر اسٹیٹ بَس ٹرمنل، ISBT سے بھوت ناتھ اسٹیشن تک چلے گی۔
پٹنہ میٹرو ریل کے ڈبوں کو مدھوبنی پینٹنگز اور دیگر ثقافتی فن پاروں کے امتزاج سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو گول گھر، مہابودھی مندر، بُدّھا اسمرتی پارک، نالندا مہا وِہار جیسے بہار کے تاریخی ورثے سے مُزیّن ہیں۔
پٹنہ میٹرو ریل کے ترجیحی کوریڈور پر مسافروں کو 2 اسٹیشنوں کے درمیان مختصر سفر کے لیے 15 روپے ادا کرنے ہوں گے، جبکہ سبھی اسٹیشنوں کے درمیان سفر کے لیے زیادہ سے زیادہ کرایہ 30 روپے رکھا گیا ہے۔
میٹرو لائن پر ٹرین خدمات ہر 20 منٹ کے وقفے سے دستیاب ہوں گی۔