ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 3, 2025 10:01 AM

printer

بہار کے سیوان ضلعے میں کل شام تیز ہواؤں اور بارش سے وابستہ واقعات کے سبب الگ الگ حادثوں میں کم از کم  7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بہار کے سیوان ضلعے میں کل شام تیز ہواؤں اور بارش سے وابستہ واقعات کے سبب الگ الگ حادثوں میں کم از کم  7 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیوان ضلعے میں تیز ہواؤں اور بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے بہت سے پیڑ جڑ سے اکھڑ گئے اور دیواریں منہدم ہوگئیں۔ Lakhdinabi ganj بلاک کے Bajitpur گاؤں میں ایک پیڑ کے چلتی گاڑی پر گرنے سے ایک مقامی باشندے کی موت ہوگئی۔ اسی بلاک میں تیز ہواؤں کے دوران الگ الگ واقعات میں دو خواتین بھی اپنی جان گنوا بیٹھی۔ بسنت پور بلاک میں بارش اور تیز ہواؤں کے دوران پیڑ گرنے اور دیوارمنہدم ہونے کی وجہ سے تین لوگوں کی موت ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں