بہار کے آئندہ اسمبلی چناؤ کیلئے انتخابی مہم زور پکڑتی جارہی ہے۔ آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے، بہار BJP کے صدر دلیپ جیسوال نے کہا کہ NDA میں ہر معاملے کو پہلے ہی حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ آج صبح نئی دلّی میں بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی جناب وِنود تاوڑے کی رہائش گاہ پر میٹنگ ہوئی، جو بہار میں BJP کے انچار ہیں۔
دوسری طرف RJD کے رہنما Mrityunjay تیواری نے کہا ہے کہ مہا گٹھ بندھن میں کہیں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹوں کے بٹوارے کا فیصلے کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ اِسی دوران ہمارے پٹنہ کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہے۔ تعطل کے پیشِ نظر RJD صدر لالو پرساد نے آج تیسرے پہر پارٹی رہنماؤں کی ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ اِس میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم کے موجودہ حالات پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ x