بہار کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے کَل پہلے دن مختلف مقابلوں میں شاندار مظاہرے دیکھنے کو ملے۔ مہاراشٹر کے تیر اندازوں نے چار میں سے تین مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کیا۔ لڑکیوں کے زمرے میں مہاراشٹر کی Tejal Rajendra Salve نے بھاگلپور میں کمپاؤنڈ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انھوں نے 697 پوائنٹس اسکور کیے۔
لڑکوں کے زمرے میں آندھرا پردیش کے Kodandapani Thaurneesh Jathya نے تیر اندازی میں 655 پوائنٹس کے ساتھ لڑکوں کے Recurve کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلا مقام مقام حاصل کیا۔ اسی مقابلے میں میگھالیہ کے تیر اندازDevraj Mohapatra نے دوسرا مقام حاصل کیا۔
اس دوران پٹنہ کے پاٹلی پتر اسپارٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے والی بال کے مقابلے میں جموں و کشمیر نے لڑکوں کے گروپ اے میں اتراکھنڈ کو تین۔دو سے ہرا دیا، جبکہ لڑکیوں کے گروپ بی مقابلے میں گجرات نے کیرالہ کو تین۔صفر سے ہرایا۔ لڑکیوں کے دیگر میچ میں مغربی بنگال نے گروپ اے میں بہار کو تین۔صفر سے اور گروپ بی میں تملناڈو نے جھارکھنڈ کو تین۔صفر سے ہرایا۔
کبڈی میں ہریانہ کے لڑکوں کی ٹیم نے راجگیر اسپورٹس کمپلیکس میں کرناٹک کو 57-30 سے ہراکر آسان جیت حاصل کی۔ دوسرے دن تیراکی، Gatka، کھوکھو، کبڈی، Mallkhamb،والی بال کے مقابلے ہوں گے۔x