بہار میں وزراء کی کونسل میں توسیع کرکے نتیش کمار کی کابینہ میں 7 نئے وزراء کو شامل کیا گیا ہے۔ پٹنہ میں آج شام راج بھون میں حلف برداری کی تقریب میں گورنر عارف محمد خان نے BJP کوٹے سے سات ممبرانِ اسمبلی کو حلف دلایا۔ اِن میں سنجے Saraogi، کرشن کمار مَنٹو، ڈاکٹر سنیل کمار، موتی لال پرساد، راجو کمار سنگھ، وجے کمار مَنڈل اور Jibesh Kumar شامل ہیں۔ اِس توسیع کے ساتھ ہی نتیش کمار کی کابینہ میں وزیرِ اعلیٰ سمیت وزراء کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔
اِس سے پہلے دن میں بہار BJP کے صدر دِلیپ جیسوال نے اپنی پارٹی کی ’ایک شخص ایک عہدہ‘ پالیسی کے مطابق کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ x