بہار میں ممتاز زمروں کے تحت دو ’’ Guinness عالمی ریکارڈس‘‘ حاصل کئے گئے ہیں۔ یہ زمرے ہیں – مدھوبنی پینٹنگ اور بودھ راہبوں کے دھات کے وہ پیالے، جن سے وہ اپنی عبادت کے دوران ایک موسیقی جیسی آواز نکالتے ہیں۔ پٹنہ میں پاٹلی پُتر اسپورٹس کمپلیکس میں آج Guinness عالمی ریکارڈس کے افسروں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو اِس سلسلے میں سرٹیفکیٹس پیش کئے گئے۔
بہار اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رویندرن شنکرن ، بودھ گیا میں اِس تقریب میں شریک ہوئے۔ انہوں نے اِن لمحات کو تاریخی قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے اِس موقع پر آئندہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔ یہ کھیل کود مقابلے ، بہار میں اگلے ماہ کی چار سے 15 تاریخ تک منعقد ہوں گے۔
Site Admin | April 27, 2025 9:27 PM
بہار میں ممتاز زمروں کے تحت دو ’’ Guinness عالمی ریکارڈس‘‘ حاصل کئے گئے ہیں۔ یہ زمرے ہیں – مدھوبنی پینٹنگ اور بودھ راہبوں کے دھات کے وہ پیالے، جن سے وہ اپنی عبادت کے دوران ایک موسیقی جیسی آواز نکالتے ہیں
