بہار میں جاری انڈیا یوتھ گیمز میں مہاراشٹر کے بعد ہریانہ کے کھلاڑیوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مہاراشٹر 148 تمغوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہے، جس میں 56 سونے کے اور 45 چاندی کے تمغے شامل ہیں، جبکہ ہریانہ نے آج کُشتی، مکّے بازی اور ایتھلیٹکس میں تمغوں کی اچھی تعداد جیت کر دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ ہریانہ 103 تمغوں کے ساتھ دوسرے پائیدان پر ہے، جس میں 33 سونے کے اور 26 چاندی کے تمغے شامل ہیں، وہیں راجستھان 54 تمغوں کے ساتھ فہرست میں تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے، جس میں 22 سونے اور 11 چاندی کے تمغے شامل ہیں۔
آج بیگوسرائے کے Yamuna Bhagat اسٹیڈیم میں فٹ بال کا فائنل میچ منعقد ہوا، جس میں جھارکھنڈ کے لڑکوں کی ٹیم نے اڈیشہ کی ٹیم کو ہرا دیا۔ x