ایتھلیٹکس میں بھارت کے گُل ویر سنگھ نے جنوبی کوریا کے Gumi میں ایشیائی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کی مردوں کی دس ہزار میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ انھوں نے 28 منٹ اور 38 اعشاریہ چھ تین سیکنڈ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ اس سے قبل Servin Sebasthiyan نے ایشیائی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں بھارت کیلئے پہلا تمغہ حاصل کیا۔ Servin نے مردوں کی 20 کلو میٹر تیز چلنے والی دوڑ میں ایک گھنٹے 21 منٹ اور 13 اعشاریہ چھ سیکنڈ کے وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔
Site Admin | May 27, 2025 9:11 PM
بھارت کے Gulveer سنگھ نے جنوبی کوریا میں ایشیائی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں مردوں کی 10 ہزار Race میں سونے کا تمغہ جیتا ہے
