ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 25, 2025 3:06 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بھارت میں اگلے چار دن تک شدید گرمی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمہ IMD نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے شمال مغربی حصے میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق مغربی مدھیہ پردیش، مغربی راجستھان، پنجاب، ہریانہ، دلّی اور راجستھان کے مشرقی علاقوں میں اس ماہ کی 29 تاریخ تک شدید گرمی کی صورتحال رہے گی۔

موسمیات کے محکمہ نے جھارکھنڈ، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ، ماہے، ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما میں بھی کَل اسی طرح کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے ملک کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں