بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پور کیلئے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ آکاشوانی سے بات چیت میں IMD کے سائنسداں ڈاکٹر آر کے جینامنی نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں اگلے دو دن تک شدید سے بہت شدید بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
IMD کے مطابق اروناچل پردیش، مشرقی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، کیرالہ، ماہے، کونکن، گوا، پنجاب اور اتراکھنڈ میں آج دور دور تک شدید بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے جموں وکشمیر، لداخ، گِلگت بلتستان، مظفر آباد، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور دلّی میں آج گرج چمک، بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش کی پیش گوئی کی ہے۔