بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے، آج کیرالہ اور ساحلی کرناٹک میں، انتہائی شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD کے مطابق، اگلے 6 دن کے دوران کیرالہ، کرناٹک اور تمل ناڈو میں کہیں شدید اورکہیں بہت شدید بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہئ موسمیات نے اُڈیشہ، چھتیس گڑھ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، آسام، تریپورہ، اروناچل پردیش اور سکّم میں اگلے 3 دن کے دوران موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں اس ماہ کی 24 تاریخ تک اسی طرح کے حالات رہیں گے۔ اگلے 5 دن کے دوران ملک کے مغربی حصے کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کے حالات بنے رہیں گے۔ بہار میں آج بجلی کڑکنے کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔
IMD نے آج دلّی NCR میں جزوی طور پر، بادل چھائے رہنے اور بہت ہلکی بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔×