بھارت کے محکمئہ موسمیات IMD نے آج شدید بارش کے سبب شمال مغربی، وسطیٰ اور مشرقی بھارت میں Orange الرٹ جاری کیا ہے۔ ان میں جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، مغربی بنگال اور آسام شامل ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے IMD کے سائنس دان Akhil Srivastava نے کہا کہ پنجاب، ہریانہ اور جموں و کشمیر سمیت ملک کے شمال مغربی خطے میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دلّی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ کَل ہلکی سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔
Site Admin | May 29, 2025 9:45 PM
بھارت کے محکمئہ موسمیات IMD نے آج شدید بارش کے سبب شمال مغربی، وسطیٰ اور مشرقی بھارت میں Orange الرٹ جاری کیا ہے
