بھارت کے خلاء باز اور انڈین ایئر فورس کے گروپ کیپٹن Shubhanshu-Shukla، کَل Space-x کے Axiom-4 مشن کے حصے کے طور پر، خلاء کے اپنے پہلے سفر کے آغاز کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ دو ہفتے کے اس سفر کے دوران وہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں قیام کریں گے۔ یہ مشن، آج لانچ کیا جانا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے اسے ایک دن کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر، خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم- اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی۔ نارائنن نے کہا کہ کل شام پانچ بج کر 30 منٹ پر اس مشن کو روانہ کیا جائے گا۔ اس تاریخی مشن کے ذریعے امریکہ، بھارت، پولینڈ اور ہنگری کے چار خلاء باز، کرئہ ارض کے نچلے مدار میں سائنسی مشن کیلئے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن جائیں گے۔
Site Admin | June 10, 2025 9:43 PM
بھارت کے خلا باز شبھانشو شُکلا کَل امریکہ میں فلوریڈا سے Axiom-4 مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے اپنے اوّلین سفر پر روانہ ہونے کیلئے تیار ہیں
