ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 29, 2025 10:08 AM | Bumrah Best Cricketer

printer

بھارت کے تیز گیند باز جسپریت بُمرا کو کرکٹ کے سبھی فارمیٹ میں اُن کی غیر معمولی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے انھیں مردوں کے ICC کرکٹر آف دی ایئر 2024 کے لیے Sir Garfield Sobers Trophy سے سرفراز کیا گیا ہے۔

بھارت کے تیز گیند باز جسپریت بُمرا کو کرکٹ کے سبھی فارمیٹ میں اُن کی غیر معمولی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے انھیں مردوں کے ICC کرکٹر آف دی ایئر 2024 کے لیے Sir Garfield Sobers Trophy سے سرفراز کیا گیا ہے۔ بُمرا یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی تیز گیند باز بن گئے ہیں اور وہ راہل دراوڈ، سچن تیندولکر، روی چندرن اَشون اور وراٹ کوہلی سمیت سرکردہ بھارتی کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

بُمرا نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہوئے ٹی ٹوئینٹی عالمی کپ 2024 میں بھارت کی جیت میں اہم رول ادا کیا تھا۔ انھوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 15 وکٹ حاصل کیے تھے اور بھارت میں فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کو ہراکر خطاب جیتا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بُمرا کے لیے 2024 اچھا سال رہا اور انھوں نے 13 میچوں میں 71 وکٹ حاصل کیے، جو 2024 میں کسی بھی گیند باز کی جانب سے حاصل کیے گئے سب سے زیادہ وکٹ ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں