ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 8, 2025 9:57 PM

printer

بھارت کے انتخابی کمیشن ECI نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے الزامات کا یہ کہتے ہوئے جواب دیا ہے کہ انہوں نے مہاراشٹر میں خود اپنی پارٹی کے مقرر کردہ بوتھ لیول ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کی نکتہ چینی کی ہے

بھارت کے انتخابی کمیشن ECI نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے الزامات کا یہ کہتے ہوئے جواب دیا ہے کہ انہوں نے مہاراشٹر میں خود اپنی پارٹی کے مقرر کردہ بوتھ لیول ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کی نکتہ چینی کی ہے۔ ECI نے کہا ہے کہ کمیشن کی ہدایات کے مطابق چناؤ سے متعلق کسی بھی عرضی پر مجاز ہائی کورٹ پولنگ اسٹیشن کی CCTV فوٹیج کی چھان بین کرسکتا ہے۔ ECI نے پولنگ اسٹیشنز کی CCTV فوٹیج مانگنے کے پیچھے راہل گاندھی کی منشا پر یہ کہتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اِس سے رائے دہندگان کی پرائیویسی متاثر ہوسکتی ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ راہل گاندھی نے نہ تو اُسے کوئی خط لکھا ہے اور نہ ہی ملاقات کیلئے وقت مانگا ہے۔ ECI نے کہا ہے کہ اگر راہل گاندھی مناسب طریقۂ کار پر عمل کرتے ہوئے مراسلہ بھیجیں گے تبھی وہ باضابطہ طور پر جواب دے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں