بھارت کی مسلح افواج نے پاکستان کے فوجی ٹھکانوں، جن میں تکنیکی بنیادی ڈھانچہ، کمان اور کنٹرول مرکز، راڈار اسٹیشن اور ہتھیاروں کے ذخیرے والے مرکزوں پر کارروائی کی ہے۔ پاکستان، کشیدگی اور اشتعال انگیز کاررائیوں کو بڑھاوا دینے کیلئے، جو کچھ کررہا ہے، اُس کے جواب میں بھارتی فوج نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ بھارت نے دوسری جگہوں کے علاوہ، Rafiqui، Murid، چَک لالا اور رحیم یار خان کو ہوائی حملے کا نشانہ بنایا۔ وِنگ کمانڈر Vyomika Singh نے آپریشن سِندور کے بارے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے، بھارت کی مسلح فوجوں کی طرف سے کی گئی کارروائی کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے فوجیوں کو اگلے علاقوں میں بڑھتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے اُن کے جارحانہ مقاصد اور صورتحال کو مزید خراب کرنے کی منشا کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے پُرزور الفاظ میں کہا کہ بھارت کی مسلح فوج پوری طرح کارروائی کرنے کیلئے تیار ہے اور دشمن کی کارروائیوں کا موثر جواب دیا گیا ہے۔
وِنگ کمانڈر Vyomika Singh نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوج ڈرون، طویل فاصلے تک وار کرنے والے ہتھیار اور لڑاکا جیٹ طیارے استعمال کرکے مغربی سرحدوں پر لگاتار حملے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اِن حملوں کو موثر طور پر ناکارہ کردیا ہے۔ وِنگ کمانڈر Vyomika Singh نے پاکستان کی طرف سے شر انگیز غلط جانکاری پھیلانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے S-400 نظام کو تباہ کرنے اور سورت گڑھ اور سرسہ میں ہوائی اڈوں کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے، جو بالکل غلط ہے اور ہم اِس کی واضح طور پر تردید کرتے ہیں۔
امورِ خارجہ کے سکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ یہ پاکستان ہی ہے، جس نے کشیدگی کو بڑھایا اور اشتعال انگیز کارروائیاں کیں، جس کا بھارت نے نپے تُلے انداز میں جواب دیا۔ خارجہ سکریٹری نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر اور پنجاب میں اپنے ناپاک اور مزموم عزائم پر عمل کررہا ہے۔ جناب مسری نے مذہبی مقامات پر میزائل حملہ کرنے کے پاکستان کے دعوے کو ردّ کردیا اور اِسے بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ جھوٹا الزام بھی لگا رہا ہے کہ بھارت کا میزائل افغانستان میں آکر گرا ہے۔ جناب مسری نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو یہ یاد دلانے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ کون سا ملک عام لوگوں اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتا رہا ہے۔ امورِ خارجہ کے سکریٹری نے پاکستانی حکام کے اِس دعوے کو بچکانہ قرار دیا کہ بھارت نے شری امرتسر صاحب کی جانب میزائل داغا ہے اور کہا کہ اِس طرح کی بے بنیاد کوششوں کا مقصد بھارت کو تقسیم کرنا ہے اور یہ کوششیں یقینا ناکام ہوں گی۔ x