ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 8, 2025 9:48 PM

printer

بھارت کی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل اسپیس میں غلط معلومات اور فرضی خبریں پھیلانے میں لگا ہوا ہے

بھارت کی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل اسپیس میں غلط معلومات اور فرضی خبریں پھیلانے میں لگا ہوا ہے۔ پاکستان، میڈیا کو گمراہ کرنے اور حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی اپنی دانستہ کوشش میں نام نہاد فوجی فتح کی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔ پاکستان سوشل میڈیا پر کھل کر جھوٹی باتیں پھیلا رہا ہے۔

 پاکستان اپنی جھنجھلاہٹ میں یہ دعویٰ کررہا ہے کہ اُس نے اپنے میزائل سے بھارت کے فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔ اُس نے اِس جھوٹ کو پھیلانے کے لئے ماسکو میں ایک فوجی تنصیب پر آگ لگنے کے واقعے کی ایک تصویر جاری کی ہے جو 2023 میں پیش آیا تھا۔ اسی طرح اس نے انڈونیشیا کے ایک ویڈیو کا سہارا لیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج کی کالونی پر حملہ کیا گیا، جو کہ ایک مضحکہ خیز بات ہے۔

چونکہ پاکستان سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پھیلانے میں لگا ہوا ہے، اس لئے اِس نازک دور میں ہر جانکاری اور معلومات کی پوری احتیاط کے ساتھ تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا اگر آپ کو بھی خاص طور پر بھارتی مسلح افواج یا موجودہ صورتحال کے تعلق سے کوئی بھی مشکوک بات معلوم ہوتی ہے تو اس کی اطلاع آپ PIB Fact Check کو ضرور دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ Whats App نمبر آٹھ سات نو نو سات ایک ایک دو پانچ نو پر بھی اسے شئیر کرسکتے ہیں یا پھر ای میل آئی ڈی socialmedia@pib.gov.in پر بھیج سکتے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں