آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے دفاع کے تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل راجیو چوپڑا نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف غلط معلومات کی مہم چھیڑ رکھی ہے۔ انھوں نے سبھی شہریوں پر زور دیا کہ وہ بھارتی حکام کے ذریعے فراہم کردہ سرکاری معلومات پر ہی دھیان دیں۔
بھارت کی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل اسپیس میں غلط معلومات اور فرضی خبریں پھیلانے میں لگا ہوا ہے۔ پاکستان، میڈیا کو گمراہ کرنے اور حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی اپنی دانستہ کوشش میں نام نہاد فوجی فتح کی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔ پاکستان سوشل میڈیا پر کھل کر جھوٹی باتیں پھیلا رہا ہے۔
چونکہ پاکستان سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پھیلانے میں لگا ہوا ہے، اس لئے اِس نازک دور میں ہر جانکاری اور معلومات کی پوری احتیاط کے ساتھ تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا اگر آپ کو بھی خاص طور پر بھارتی مسلح افواج یا موجودہ صورتحال کے تعلق سے کوئی بھی مشکوک بات معلوم ہوتی ہے تو اس کی اطلاع آپ PIB Fact Check کو ضرور دیں۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ Whats App نمبر
آٹھ سات نو نو سات ایک ایک دو پانچ نو
پر بھی اسے شئیر کرسکتے ہیں یا پھر ای میل آئی ڈی socialmedia@pib.gov.in پر بھیج سکتے ہیں۔