بھارت کی جانب سے پاکستان اور پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے آپریشن سِندور کو بڑے پیمانے پر بین الاقوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ کئی ملکوں نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے دفاع کے حق کی حمایت کی ہے۔
سابق برطانوی وزیر اعظم رِشی سونک نے بھارتی دفاعی افواج کی جانب سے پاکستان اور پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں چلائے جا رہے دہشت گرد کیمپوں پر کیے گئے حملوں کو یہ کہتے ہوئے صحیح ٹھہرایا ہے کہ دہشت گردوں کے لیے کوئی معافی نہیں دی جا سکتی۔
اس سے پہلے اسرائیل، برطانیہ، جاپان اور جرمنی بھی دہشت گردی کے خلاف بھارت کے موقف کی حمایت کا اظہار کر چکے ہیں۔×