شریمد بھگوت گیتا اور بھرت مُنی کی ناٹیہ شاستر کو اب UNESCO کی یادگار کے عالمی رجسٹرمیں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے UNESCO کی یادگار کے عالمی رجسٹر میں گیتا اور ناٹیہ شاستر کو شامل کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا کہ اس سے بھارت کی لازوال فراست اور شاندار ثقافت کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیتا اور ناٹیہ شاستر نے صدیوں سے تہذیب و ثقافت اور شعور کو فروغ دیا ہے اور ان سے آج بھی دنیا کو تحریک ملتی ہے۔