بھارت کی اندرونی آبی گذرگاہوں سے متعلق اتھارٹی IWAI نے اقتصادی سال 2024-25 کے دوران 145 اعشاریہ پانچ ملین ٹن مال ڈھلائی درج کی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذرگاہوں کی وزارت کے مطابق مجموعی مال ڈھلائی میں سے 68 فیصد حصہ کوئلے، خام لوہے، خالص خام لوہے، ریت اور کوئلے کی راکھ کا رہا۔
اِس سے پہلے روزگار میلے کے دوران مختلف سرکاری محکموں میں تقرریاں پانے والے نوجوانوں میں 51 ہزار تقررنامے تقسیم کرنے کی تقریب سے وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ قومی آبی گذرگاہوں کی تعداد پانچ سے بڑھ کر 110 ہوگئی ہے۔
حکومت کی نئی جل واہک اسکیم کے تحت کارگو مالکان کو آپریشنل لاگت کی 35 فیصد ترغیبات ادا کی جاتی ہیں، ساتھ ہی قومی آبی گذرگاہ ایک، دو اور 16 پر شیڈولڈ خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
بھارت کی اندرونی آبی گذرگاہوں سے متعلق اتھارٹی، IWAI کا ہدف اندرونی آبی گذرگاہوں کے ذریعے مال برداری کو دو فیصد سے بڑھاکر پانچ فیصد کرنا ہے۔ اس کے علاوہ IWAI میری ٹائم انڈیا وژن 2030 سے مطابقت رکھتے ہوئے آمدروفت کے حجم کو 200 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ بڑھانا چاہتی ہے۔ وہیں IWAI کا مقصد سال 2047 تک میری ٹائم امرت کال ویژن 2047 کے مطابق آمدروفت کے حجم کو 500 ملین میٹرک ٹن کے پار لے جانا بھی ہے۔x