زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانے کا انحصار زراعت کو بہتر بنانے اور کسانوں کو اور زیادہ خوشحال بنانے پر ہے۔ انہوں نے کسانوں کی اِس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے کام میں بہتری لانے کی خاطر سائنسدانوں کی صلاح پر عمل کرتے ہوئے ”وِکست کرشی سنکلپ ابھیان“ سے فائدہ اٹھائیں۔ جناب شیو راج سنگھ چوہان آج مدھیہ پردیش میں Sehore میں ایک پروگرام میں اظہارِ خیال کررہے تھے۔
اِس پروگرام میں 51 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا گیا۔ x