بجلی کے مرکزی وزیر منوہر لال نے کہا ہے کہ بھارت نے 241 گیگاواٹ کی بجلی کی انتہائی زیادہ مانگ کو کل کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے اور اب بجلی کی بالکل بھی قلت نہیں ہے۔ جناب منوہر لال نے کہا ہے کہ بھارت نے سال 2024-25 کے دوران 34 گیگاواٹ بجلی تیار کرنے سے متعلق اب تک کی اپنی سب سے بڑی صلاحیت کا اضافہ کیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بجلی کے شعبے نے، نریندر مودی حکومت کے تحت، گزشتہ گیارہ برس کے دوران بے مثال ترقی کی ہے اور نریندر مودی حکومت، خدمات، اچھی حکمرانی اور غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے وقف ہے۔
Site Admin | June 10, 2025 10:10 PM
بھارت نے 241 گیگاواٹ کی بجلی کی انتہائی زیادہ مانگ کو بغیر کسی کمی کے پورا کیا ہے۔ پچھلے مالی سال میں اب تک کی سب سے زیادہ 34 گیگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوا ہے
