ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 24, 2025 9:56 PM

printer

بھارت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا خدمات فوری طور سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

بھارت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا خدمات فوری طور سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی شہریوں کو بھارت کی طرف سے جاری کئے گئے سبھی موجودہ ویزا کو بھی اِس مہینے کی 27 تاریخ سے منسوخ کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے شہریوں کو جاری کئے گئے میڈیکل ویزا اِس مہینے کی 29 تاریخ تک ہی قابل قبول ہوں گے۔ایک بیان میں وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں رہنے والے سبھی پاکستانی شہریوں کو ویزا کیلئے مقرر کی گئی وقت کی حد سے پہلے یہاں سے واپس جانا ہوگا۔ اس نے بھارتی شہریوں کو بھی یہ صلاح دی ہے کہ وہ پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور جو بھارتی شہری پاکستان میں ہیں، اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد سے جلد بھارت واپس آجائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں