وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے سرحد پار دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہشت گردانہ حملوں سے بھارت کو اُکسایا گیا تو پاکستان کے اندر تک گھس کر اس کا جواب دیاجائے گا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ حالیہ پہلگام حملے جیسی وحشیانہ کارروائیوں کی صورت میں دہشت گردانہ تنظیموں اور ان کی قیادت کے خلاف بدلے کی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے یہ بات ایک امریکی سیاسی ڈیجیٹل اخبار کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ ڈاکٹر جے شنکر، اس وقت یوروپ کے سفر پر ہیں، نے کہا کہ پاکستان ہزاروں دہشت گردوں کو کھلے عام تربیت دے کر بھارت پر حملہ کرنے کیلئے بھیج رہا ہے۔
ایک دیگر روزنامے کے ساتھ اپنے انٹرویو میں، ڈاکٹر جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے تناظر میں دہشت گردی سے لڑنے میں ڈَھکی چُھپی صورتحال اور دوہرے معیار کو اختیار نہیں کرسکتا۔Luxembarg اور Belgium میں بھارتی برادری کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جے شنکر نے پھر سے خبردار کیا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا، خواہ اس کا مقام پاکستان میں کہیں بھی ہو۔
Site Admin | June 10, 2025 10:15 PM
بھارت نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ دہشت گردانہ حملے کے ذریعے اگر اُکسایا گیا تو پاکستان کے اندر تک گھس کر اس کا جواب دیا جائے گا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آپریشن سندور کو دہشت گردی کے خلاف بھارت کی تاریخ میں سب سے بڑی کارروائی قرار دیا ہے
