ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 9, 2025 10:23 PM

printer

بھارت نے بین الاقوامی سرحد پر36 مقامات کو نشانہ بنانے کی پاکستان کی اشتعال انگیز کوشش کو ناکام بنا دیاہے۔ پاکستان نے ترکی میں بنے ہوئے تقریباً 400 ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے یہ کوشش کی تھی

پاکستان نے کَل رات تقریبا 400 ڈرونز کا استعمال کرکے لیہہ سے لے کر سرکریک تک 36 مقامات پر دراندازی کی کوشش کی تھی۔ بھارتی مسلح افواج نے ان میں سے کئی ڈرون کو مار گرایا۔ آج نئی دلّی میں ایک خصوصی بریفنگ کے دوران بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ پاکستانی فوج نے فوج کے بنیادی ڈھانچے کو نشانے بنانے کے ارادے سے پوری مغربی سرحد پر کئی مرتبہ بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے کنٹرول لائن کے علاقے میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔کرنل صوفیہ قریشی نے مزید کہا کہ اس طرح کی بڑے پیمانے پر کی گئی فضائی دراندازی کا مقصد فضائی دفاع کے نظام کو آزمانا اور خفیہ معلومات اکٹھا کرنا تھا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرونز کے ملبے کی فارنسک جانچ کی جارہی ہے اور ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ترکی میں بنے ہوئے Asisguard Songar ڈرونز تھے۔
ادھر ونگ کمانڈر Vyomika Singh نے بتایا کہ پاکستانی حملے کے جواب میں بھارت نے مسلح ڈرونز پاکستان میں فضائی دفاع کے چار مقامات پر داغے اور اِن میں سے ایک ڈرون نے ایک AD Radar کو تہس نہس کر دیا۔ ونگ کمانڈر سنگھ نے بتایا کہ پاکستان نے بھاری توپخانے اور مسلح ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے اُس پار سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کچھ نقصان ہوا اور بھارتی فوج کے کچھ اہلکار زخمی ہوئے۔
ادھر خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ پاکستان نے کل رات بھارتی شہروں کو نشانہ بنایا اور بھارت نے پاکستان کی کوششوں کا اُسی طرح معقول جواب دیا۔سرکار نے جموں وکشمیر میں سرحد سے متصل علاقوں میں اسکولوں اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے پر پاکستان پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ اس سے پاکستان کی ایک اور گراوٹ ظاہر ہوتی ہے۔جموں، سانبا اور پٹھان کوٹ میں ڈرون سے پھر حملہ کیا گیا ہے، جسے کامیابی کے ساتھ بے اثر کردیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں