بھارت نے اقوام متحدہ میں پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے معاملے کو پُرزور انداز سے اٹھایا ہے اور ایک پاکستانی وزیر کے دہشت گردوں کو تربیت اور مالی مدد فراہم کرنے کی بات کو قبول کرنے کا حوالہ بھی دیا ہے۔پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹیلی ویژن پر دیئے گئے حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں بھارت کی نائب مستقل نمائندہ، Yojana Patel نے کہا کہ پوری دنیا نے پاکستان کے وزیر دفاع کے اس اعتراف کو سنا کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے، تربیت کرنے اور انہیں فنڈ فراہم کرنے کی تاریخ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کھلے اعتراف سے کسی کو حیرت نہیں ہوئی بلکہ بد امنی پھیلانے والے ایک ملک کے طور پر پاکستان کا پردہ فاش ہوگیا، جو عالمی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور خطہ میں عدم استحکام پیدا کرتا ہے۔
Site Admin | April 29, 2025 9:45 PM
بھارت نے اقوام متحدہ میں پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے معاملے کو پُرزور انداز سے اٹھایا ہے اور ایک پاکستانی وزیر کے دہشت گردوں کو تربیت اور مالی مدد فراہم کرنے کی بات کو قبول کرنے کا حوالہ بھی دیا ہے
