ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارت نے، مزید دو دلدل والی زمینوں کے مقامات کو رامسر فہرست میں شامل کیا ہے، جس سے ملک میں ایسے مقامات کی تعداد 91 ہو گئی ہے۔

بھارت کی دو مزید دلدل والی زمینوں کو رام سر مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اب اِس طرح ملک میں اِس طرح کے مقامات کی تعداد بڑھ کر 91 ہوگئی ہے۔بھارت میں رام سر مقامات کی فہرست میں جو نئی دلدل والی زمینیں شامل کی گئی ہیں ان میں راجستھان کے Phalodi میں Khichan اور اُدھے پور میں MENAR شامل ہیں۔ ماحولیات کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے بتایا کہ یہ حصولیابی اِس حقیقت کی جانب ایک اور ثبوت ہے کہ وزیر اعظم   نریندر مودی کی توجہ یہ ہے کہ ماحولیات کا تحفظ کیا جائے جس سے مستقبل میں بھارت کی تعمیر میں کامیابی سے مدد مل رہی ہے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

VC- Anand

وزیر اعظم نریندر مودی نے ماحولیات کے تحفظ میں بھارت کی جاری پیشرفت کی تعریف کی ہے۔ جناب یادو کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ میں بھارت کی کامیابیوں کو زبردست حوصلہ مل رہا ہے اور اُسے عوامی شرکت بھی حاصل ہوئی ہے۔ رامسر فہرست کا مقصد دلدلی والی زمینوں کے   بین الاقوامی نیٹ ورک کو فروغ دینا اور اُسے برقرار رکھنا شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں