بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کو، جو سارک ویزا پر یہاں رہ رہے تھے اور جنہیں اُن کے وطن واپس جانے کیلئے48 گھنٹے کی مہلت دی گئی تھی، یہ مہلت آج ختم ہوگئی۔ ابھی تک237پاکستانی افراد، امرتسر میں اٹاری-واگھہ مشترک چوکی کے راستے، اپنے وطن واپس گئے ہیں۔ پاکستانی شہریوں کو بھارت سے چلے جانے کی ہدایت دینے کا فیصلہ، 23 اپریل کو منعقدہ، سلامتی سے متعلق مرکزی کمیٹی CCSکی میٹنگ میں کیا گیا تھا۔ یہ میٹنگ، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں منعقد کی گئی تھی۔ اِس حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔
پروٹوکول Call آفیسر ارون ماہَل نے، جو اٹاری میں تعینات ہیں، پنجاب کے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ میڈیکل ویزا سمیت، ویزا کے سبھی حامل افراد کے، بھارت سے چلے جانے کی تاریخ میں 29 اپریل 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔اسی دوران ایک ہزار 387 بھارتی افراد بھی آج شام تک پاکستان سے واپس آئے ہیں۔
Site Admin | April 27, 2025 9:34 PM
بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کو، جو سارک ویزا پر یہاں رہ رہے تھے اور جنہیں اُن کے وطن واپس جانے کیلئے48 گھنٹے کی مہلت دی گئی تھی، یہ مہلت آج ختم ہوگئی
