ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 5, 2025 9:59 PM

printer

بھارت میں سیوا، سوشاسن اور غریب کلیان کے اصولوں کے تحت پچھلی ایک دہائی میں شاندار تبدیلی رونما ہوئی ہے

بھارت میں سیوا، سوشاسن اور غریب کلیان کے اصولوں کے تحت پچھلی ایک دہائی میں شاندار تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، اہم شعبوں میں پچھلے گیارہ برسوں میں حکومت کے ذریعہ کی گئی کوششوں کے تعلق سے خصوصی فیچر پیش کر رہا ہے۔ آج ہم مہارت کی فروغ اور نوکریاں وضع کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جو کہ بھارت کی امرت پیڑھی یعنی نوجوان نسل کو بااختیار بنا رہی ہیں۔
آبادی میں سے تقریباً 65 فیصد لوگ 35 سال کی عمر سے کم کے ہیں اور مہارت کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا، بھارت کے مستقبل کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ روزگار کے مواقع وضع کرنے کی حکومت کی کاوشوں کے نمایاں نتائج سامنے آرہے ہیں۔ کالج کے طلبا کے مابین نوکری کیلئے تیار رہنے کے رجحان میں 2014 میں 34 فیصد سے اضافہ ہوکر 2024 میں یہ 51 فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے۔ PM کوشل وکاس یوجنا کے تحت، پچھلے دس سالوں میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔ اسکل انڈیا مشن، صنعت سے متعلق تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔اس میں انجینئرنگ کے ایڈوانس ٹول کے ساتھ، شراکت والے کام کرنے کے مقامات جیسی ایڈوانس تربیتی سہولیات، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں SMEs، اسٹارٹ اپس اور کاروباریوں کیلئے مشینری اور ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ روزگار کے محاذ پر، 2022 میں آغاز شدہ روزگار میلوں میں، قومی پیمانے کی 15 تقریبات کے دوران، تقریباً دس لاکھ تقرری کے خطوط سونپے گئے ہیں۔ اسی دوران، 2017 کے بعد سے آٹھ کروڑ پچاس لاکھ سے زیادہ افراد نے EPFO میں شرکت کی ہے، جن میں 2020 کے بعد سے تین کروڑ 45 لاکھ نوجوان شامل ہیں۔ مُدرا یوجنا نے آسان قرضے فراہم کرکے چھوٹے کاروباروں کی مدد کی ہے۔ اس کے تحت 52 کروڑ سے زیادہ قرضوں کو منظوری دی گئی ہے جن کی مجموعی مالیت 43 لاکھ کروڑ روپئے ہے۔اب بھارت، عالمی پیمانے پر تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اَپ ایکو نظام ہے۔ 2016 کے بعد سے، اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کے بعد، ایک لاکھ 59 ہزار اسٹارٹ اپ سامنے آئے ہیں جن کے باعث 16 لاکھ براہ راست نوکریاں دستیاب ہوئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ان اسٹارٹ اپس میں سے 73 ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپ میں کم سے کم ایک خاتون ڈائریکٹر ہے۔ اب جبکہ مہارت، ملازمت اور کاروبار کرنے کی قابلیت یکجا ہوئے ہیں تو اب ایک نئی نسل ایک روشن کَل کی جانب بھارت کے سفر کی قیادت کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں