ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 27, 2025 10:42 AM

printer

بھارت عالمی پیمانے پر، پاکستان کی حمایت والی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

بھارت عالمی پیمانے پر، پاکستان کی حمایت والی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اِس ضمن میں کثیر پارٹی کے وفود مختلف ممالک کا دورہ کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے کا بھارت کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔ BJP کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد نے، جو فرانس کیلئے کُل پارٹی وفد کی قیادت کررہے ہیں، کہا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں متحد ہے اور دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے۔ پیرس میں بھارتی برادری کے ساتھ بات چیت کے دوران جناب پرساد نے کہا کہ اُن کا یہ دورہ بھارت کے دہشت گردی کے خلاف موقف کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے دنیا بھر کا دورہ کرنے والے سات وفود کی بڑی کوششوں کا حصہ ہے۔

BJP کے ممبر پارلیمنٹ وجیندر پانڈا نے، جو کویت کیلئے کُل جماعتی وفد کی قیادت کررہے ہیں، کہا کہ بھارت، پاکستان سے ہونے والی دہشت گردی کے معاملے میں مزید خاموش نہیں رہے گا اور سختی سے جواب دے گا۔ پاکستان سے ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں بات کرتے ہوئے BJP رہنما جناب پانڈا نے کہا کہ بھارت نے معاہدوں اور سفارتکاری سمیت مختلف موقف اپنانے کی کوشش کی ہے، لیکن نیوکلیائی بلیک میل کو وہ اب اور برداشت نہیں کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں