بھارت اور Paraguay نے صاف توانائی، آلودگی سے پاک ہائیڈروجن اور بایو ایندھن جیسے شعبوں میں اپنے روابط مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور Paraguay کے صدر Santiago Pena Palacios کے درمیان آج نئی دلّی میں وفد سطح کی بات چیت کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔ دونوں ملکوں نے سائبر جرائم، منظم جرائم، منشیات کی ناجائز تجارت جیسی لعنتوں پر قابو پانے کیلئے اپنے عہد کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور Paraguay دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں متحد ہیں۔
اس کے بعد، دونوں لیڈروں کے درمیان میٹنگ کے بارے میں میڈیا کو بتاتے ہوئے خارجی امور کی وزارت میں مشرقی معاملات کے سکریٹری پی کمارن نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ کمیشن میکانیہ قائم کرنے کی خاطر بھارت اور Paraguay کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ جناب Palacios بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
Site Admin | June 2, 2025 9:47 PM
بھارت اور Paraguay نے صاف توانائی، آلودگی سے پاک ہائیڈروجن اور بایو ایندھن سمیت کئی شعبوں میں روابط مضبوط کرنے سے اتفاق کیا ہے
