ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 10, 2025 10:08 PM

printer

بھارت اور پاکستان نے آپریشن سندور کے چوتھے دن جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اہم وزرا اور فوج کے سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی

بھارت اور پاکستان نے فوری طور پر فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے سے اتفاق کیا ہے۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے اِس سلسلے میں نئی دلّی میں ایک اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل نے آج سہ پہر جنگ بندی کی اپیل پیش کی جس کے بعد تبادلہ خیال ہوا اور پھر اِس سلسلے میں مفاہمت تک رسائی حاصل ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان براہِ راست بات چیت ہوئی ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ کسی اور معاملے پر کسی اور جگہ پر بات چیت کرنے کے سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد نئی دلّی میں اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال، فوج کے سربراہ اور تینوں سروسز کے سربراہان نے میٹنگ میں شرکت کی۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے آج فائرنگ اور فوجی کارروائی کو روکنے پر اتفاق کیا کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور قسموں کے خلاف لگاتار ایک مضبوط موقف کو برقرار رکھا ہے۔ دہشت گردی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوتا رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں