ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 7, 2025 9:39 AM

printer

بھارت اور پانچ وسط ایشیائی ملکوں نے کمیاب زمینی اور اہم معدنیات کی مشترکہ تلاش کے کام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے

بھارت اور وسط ایشیائی ملکوں نے کم یاب زمینی اور اہم معدنیات کی تلاش کے مشترکہ کاموں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کَل نئی دلّی میں بھارت-وسط ایشیا مذاکرات کی چوتھی میٹنگ کے بعد جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں، شرکت کرنے والے ملکوں نے اہم معدنیات میں تعاون کے نئے میدانوں کی تلاش کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی۔

بھارت اور وسط ایشیائی ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں باہم خاص طور پر ادائیگی کے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے اور زیادہ مالی رابطے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

بھارت-وسط ایشیا چوتھے مذاکرات کے ایک مشترکہ بیان میں ملکوں نے، بینکوں کے مابین تعلقات میں اضافے کیلئے کہا، نیز انہوں نے مزید کاروبار، سرمایہ کاری، سیاحت اور عوام سے عوام کے مابین تبادلوں کی حوصلہ افزائی کیلئے قومی کرنسیز میں تجارت میں اضافے کیلئے کہا۔

وزرائے خارجہ نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی متفقہ طور پر مذمت کی۔ انہوں نے ہر طرح کی دہشت گردی سے لڑنے کے مضبوط عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ اِس دہشت گردانہ حرکت کی سازش تیار کرنے والوں، مالی اعانت کرنے والوں اور اِسے بڑھاوا دینے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں